قومی کرکٹ ٹیم کل چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے برمنگھم پہنچے گی

قومی کرکٹ ٹیم کل چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے برمنگھم پہنچے گی
لاہور (پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کل چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے لاہور سے براستہ ابوظہبی برمنگھم پہنچے گی۔ حارث سہیل، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کل صبح قومی اسکواڈ کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت پاکستان میں موجود اسپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی خصوصی طیارے پر سفر کریں گے۔ پی ایس ایل میں شریک قومی اسکواڈ کے ارکان ابوظہبی سے خصوصی طیارے پر سوار ہوں گے۔ قومی اسکواڈ برمنگھم سے ڈربی پہنچنے پر تین روز کی روم آئسولیشن کرے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم 28 جون سے ڈربی میں پریکٹس سیشنز کا آغاز کردے گی۔ اس دوران قومی اسکواڈ ڈربی میں پچاس اوورز پر مشتمل دو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا۔ پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔