کسی بھی جارحیت کےآگےنہیں جھکیں گے: ایرانی سپریم لیڈر کا دوٹوک پیغام

کسی بھی جارحیت کےآگےنہیں جھکیں گے: ایرانی سپریم لیڈر کا دوٹوک پیغام
کیپشن: کسی بھی جارحیت کےآگےنہیں جھکیں گے: ایرانی سپریم لیڈر کا دوٹوک پیغام

ویب ڈیسک: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران اپنی خودداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی جارح طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک پُرعزم بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دنیا ایران کی تاریخی مزاحمت سے بخوبی آگاہ ہے، یہ وہ قوم ہے جو دباؤ یا دھمکیوں کے سامنے کبھی نہیں جھکی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ انہیں شکست دینا ممکن نہیں کیونکہ ان کی طاقت ایمان، استقامت اور قومی اتحاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی کسی ملک کو نقصان نہیں پہنچایا اور ہمارا مؤقف ہمیشہ دفاعی اور اصولی رہا ہے لیکن اگر کسی نے جارحیت کی تو اُسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران نے شام کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیے تھے، دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں، بتایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر 6 میزائل داغے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ قطر میں امریکی العدید ایئربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو ’آپریشن بشارت فتح‘ کا نام دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News