کاغان میں افسوسناک حادثہ: گاڑی دریائے کنہار میں جاگری،میاں بیوی جاں بحق

کاغان میں افسوسناک حادثہ: گاڑی دریائے کنہار میں جاگری،میاں بیوی جاں بحق
کیپشن: کاغان میں افسوسناک حادثہ: گاڑی دریائے کنہار میں جاگری،میاں بیوی جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کےخوبصورت سیاحتی علاقے کاغان میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں گاڑی دریائے کنہار میں جا گری، جس کے باعث میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے، تاہم ان کا 5 سالہ بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہناہے کہ جاں بحق مرد کی شناخت جمشید کے طور پر کی گئی ہے، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے خضرو سے ہے۔ حادثے کے بعد دونوں میاں بیوی کی لاشیں بی ایچ یو کاغان منتقل کر دی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور اُسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچے کو اُس وقت تک اپنی حفاظت میں رکھا جائے گا جب تک اہلِ خانہ وہاں پہنچ نہیں جاتے۔

یہ واقعہ کاغان کے خطرناک موڑوں پر سفر کے دوران احتیاط کی ضرورت کو ایک بار پھر اجاگر کرتا ہے۔

Watch Live Public News