مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگیا ، علیمہ خان 

مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگیا ، علیمہ خان 

(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )   کی بہن علیمہ خان نے صحافی کے سوال کے جواب میں  کہا ہے کہ میرا خیال ہے مائنس   عمران خان ہوگیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ  کیا بانی مائنس  ہوچکے ہیں ۔اس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگیا ہے۔

صحافی نے پوچھا کہ  خان صاحب نے کہا تھا بجٹ پر انکی اپرول کے بغیر پاس نہیں ہوگا، اب ہوگیا ہے تو کیا مائنس عمران خان ہوگیا؟،   علیمہ خان نے کچھ دیر سوچنے کے بعد بولا میرا خیال ہے ہوگیا۔

ایک صحافی نے کہا کہ  خیبرپختونخوا  کے ممبران اسمبلی کہتے ہیں علی امین گنڈا پور بہت طاقتور ہیں وہ انہیں نا نہیں کہہ سکتے،  اس پر علیمہ خان نے کہا کہ  اگر ممبران اسمبلی بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔

Watch Live Public News