ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ابو ظہبی فنڈ برائے ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف ال سویدی سے ملاقات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اے ڈی ایف ڈی کے ڈی جی نے ترقیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں اے ڈی ایف ڈی کے تعاون سے پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پائیدار سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نئے مواقعوں کی تلاش پر بھی غور کیا گیا،پاکستان اور اے ڈی ایف ڈی نے معاشی روابط برقرار رکھنے کے ساتھ ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کا عزم کیا۔
