ایران کی اسرائیل پر فتح کی خوشی میں ملک گیر ریلیاں، رات کے وقت دن کا سماں

ایران کی اسرائیل پر فتح کی خوشی میں ملک گیر ریلیاں، رات کے وقت دن کا سماں

ویب ڈیسک: ایرانی عوام کی اسرائیل پر " فتح" کی خوشی میں ملک گیر ریلیاں نکالنا شروع کردیں،   ایران کے داالحکومت تہران کے شہر انقلاب چوک پر  خوشی کا سماں بندھ گیا۔

  ایران بھر میں عوام نے اسرائیل کے خلاف ’ فتح‘ کا جشن مناتے ہوئے ملک گیر ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

شرکاء نے فلسطینی پرچم، بینرز اور ایران کے سپریم لیڈر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ ریلیوں میں اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور حالیہ تنازع میں ایرانی ردعمل کو "مزاحمت کی کامیابی" قرار دیا گیا۔

حکومتی ترجمان کے مطابق یہ ریلیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایرانی قوم دشمن کے خلاف متحد ہے اور اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

یہ مظاہرے ایران کی جانب سے اسرائیلی اہداف پر جوابی حملوں کے بعد سامنے آئے ہیں، جنہیں ایرانی حکومت نے ایک "فیصلہ کن ردعمل" قرار دیا تھا۔

Watch Live Public News