لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار
کیپشن: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

پبلک نیوز: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سحری کے وقت بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مری،گلیات،کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختوںخوا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے علاقے مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، صفدر آباد، جڑانوالہ، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کامونکی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

اسی طرح اوکاڑہ، جھنگ، بہاولپور، رینالہ خورد، کوٹ ادو، بھلوال، کبیروالا اور حافظ آباد میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد اور پشاور میں مطلع ابر آلود رہنے جبکہ مری اور گلیات میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، اس کے علاوہ کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختوںخوا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔