ڈیڑھ سال مشکل ہے، پھر مہنگائی کم ہو جائے گی، رانا تنویر

ڈیڑھ سال مشکل ہے، پھر مہنگائی کم ہو جائے گی، رانا تنویر
کیپشن: ڈیڑھ سال مشکل ہے، پھر مہنگائی کم ہو جائے گی، رانا تنویر

پبلک نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال مشکل ہے پھر مہنگائی کم ہو جائے گی، امید ہے 2025 کے آخر تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر لے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں تنویر حسین نے کہا کہ رمضان میں ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب میں مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکج شروع کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا۔ رمضان نگہبان پیکج میں 19اشیا دی جا رہی ہیں۔پاکستان میں مہنگائی کا سلسلہ ابھی چل رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کم قیمت پر اچھی کوالٹی کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوشش ہے رمضان کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گا، سبسڈی بڑھا کر وافر مقدار میں لوگوں تک یہ سہولت فراہم کی جائے۔

Watch Live Public News