کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس، احتجاج پرپابندی عائد

کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس، احتجاج پرپابندی عائد

(ویب ڈیسک ) کراچی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں جلسے، جلوس، ریلی یا احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق   سندھ حکومت نے   کراچی  میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کی درخواست پر کمشنر نے یہ پابندی عائد کی ہے جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

  کمشنر کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں پانچ سے زائد افراد کے یکجا ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔ 

دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد پریس کلب کے اطراف دوروڈ ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔شاہین کمپلیکس اوراطراف کی سڑکوں پرٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

Watch Live Public News