اہرام مصر کے نیچے وسیع شہر دریافت کرنے کا دعویٰ

اہرام مصر کے نیچے وسیع شہر دریافت کرنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: اطالوی اور اسکاٹش محققین نے مصر کے اہرامِ گیزا، جسے اہرام خوفو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے نیچے (زیر زمین) وسیع شہر دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

محققین کے مطابق یاہرام گیزا کے نیچے یہ شہر 6 ہزار ,500 فٹ سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اوپر موجود اہرام سے 10 گنا بڑا ہے۔

محققین کی جانب سے ریڈار پلسز کی مدد سے اہرام کے نیچے کی گہرائی میں اعلیٰ معیار کی کھینچی گئی تصاویر کے مطابق اہرام کی بنیاد سے 2 ہزار 100 فٹ نیچے 8 بڑے بیلن نما ڈھانچے موجود ہیں،اس کے علاوہ، 4 ہزار فٹ کی گہرائی پر مزید نامعلوم ڈھانچوں کے ہونے کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آزاد ماہرین نے اس تحقیق پر سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ ریڈار ٹیکنالوجی اتنی گہرائی تک زمین کے اندر جھانکنے کے قابل نہیں ہے۔

اہرامِ گیزا میں 3 قدیم اہرام شامل ہیں: خوفو، خفرع اور منکورے, یہ اہرام 4,500 سال پہلے تعمیر کیے گئے تھے اور ہر ایک ایک فرعون کی یادگار ہے, سب سے بڑا اہرام، خوفو کا عظیم اہرام، 480 فٹ اونچا اور 750 فٹ چوڑا ہے۔

اہرامِ گیزا کی بنیاد میں 5 یکساں کثیر المنزلہ انفرااسٹرکچرز دریافت ہوئے ہیں جو ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں، یہ 8 انتہائی لمبے کنویں ہیں جن کے ارد گرد سیڑھیاں لپٹی ہوئی ہیں، یہ سیڑھیاں سطح سے 648 میٹر نیچے جاتی ہیں۔

Watch Live Public News