(ویب ڈیسک ) میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان نے ایرانی سفیر کو اتوار تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
غیر ملکی کبر ایجنسی کے مطابق لبنان نے ایران کے سفیر کی منظوری واپس لے لی ہے اور انہیں ناپسندیدہ شخصیت (پرسونا نان گراٹا) قرار دیتے ہوئے اتوار تک لبنان چھوڑنے کا حکم دیا ہے، وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز یہ اعلان کیا۔
وزارت خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ لبنان کے ایران میں تعینات سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلایا گیا ہے، اور اس کی وجہ تہران کی جانب سے سفارتی آداب اور دونوں ممالک کے درمیان قائم روایات کی خلاف ورزی کو قرار دیا گیا ہے۔