پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں ثالثی کردار قابل ستائش،چینی سفیر

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں ثالثی کردار قابل ستائش،چینی سفیر
کیپشن: پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں ثالثی کردار قابل ستائش،چینی سفیر

ویب ڈیسک: پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں ثالثی کردار قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے اور یکطرفہ اقدامات یا طاقت کی سیاست کے خلاف ہے۔

چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کو کسی ملک کے داخلی قانون کے تابع نہیں بنایا جانا چاہیے، اور غیرفوجی اہداف پر حملے یا بحری راستوں کی سلامتی میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی ثالثی کی کوششیں تنازعات کے حل تک جاری رہیں گی۔

Watch Live Public News