(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے بین ڈکٹ نے انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بین ڈکٹ کا آئی پی ایل میں دلی کیپیٹلز کے ساتھ معاہدہ ہواتھا۔ بین ڈکٹ نے اپنی عدم دستیابی سے دلی کیپیٹلز کو آگاہ کردیا۔
بین ڈکٹ کا کہنا ہے کہ اپنا انگلینڈ کا کریئر بچانے کے لئے آی پی ایل نہ کھیلے کا فصلہ کیا،یہ ایک مشکل فیصلہ تھا اور ٹیم کے تمام ارکان سے معذرت خواہ ہوں کہ میں نہیں آؤں گا،اس فیصلے کے بارے میں کافی سوچا مگر یہ میرے کریئرکے لئے بہترین فیصلہ ہے۔
آئی پی ایل سے دستبرداری کی وجہ سے بین ڈکٹ دو لاکھ پاونڈز سے محروم ہو جائیں گے اور 2029 تک آئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے۔