ویب ڈیسک: محکمہ ہاؤسنگ نے پانی کے ٹیرف پر ریٹ بڑھانے کے لیے حکومت کو تجاویز پیش کردیں۔
تفصیلات کے مطابق 3 سے 5 مرلہ گھر سے ماہانہ 718 روپے، 5 سے 7 مرلہ گھروں سے 938 روپےجبکہ 7سے 10 مرلہ گھر سے 1ہزار 383 روپےوصول کرنے کی سفارشات کی گئیں۔
10 سے 15 مرلہ کے گھر سے 1 ہزار 603 روپے،15 سے 20 مرلے کے گھروں سے 2 ہزار 183 روپے وصول کرنے سفارشات کی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسورس موبلائزیشن کمیٹی نے بھی سفارشات حکومت کو پیش کیں،پنجاب حکومت ان سفارشات پر حتمی فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پینے کے صاف پانی کا حصول دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر لاہور میں پینے کا صاف پانی ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ شہر کے کئی مقامات پر فلٹر پلانٹس تو موجود ہیں لیکن عدم توجہ کی بنا پر ان میں سے زیادہ تر بند ہیں۔