پاکستان نیوی وار کالج کے 53 ویں کانووکیشن کی تقریب،99 افسران کو ڈگریاں تفویض

پاکستان نیوی وار کالج کے 53 ویں کانووکیشن کی تقریب،99 افسران کو ڈگریاں تفویض

(ویب ڈیسک ) نیول چیف نے میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے آگہی کے فروغ  میں پاکستان نیوی وار کالج کی کوششوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق   پاکستان نیوی وار کالج کے 53ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 99 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 37 افسران بھی شامل ہیں۔

نیول چیف نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا فروغ متقاضی ہے کہ روایتی جنگی حکمت عملی کی جگہ جدت کو اپنایا جائے۔ نیول چیف نے میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے آگہی کا فروغ پاکستان نیوی وار کالج کی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں، تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام ، سول معززین اور کورس ممبران کے اہل خانہ شریک تھے۔

Watch Live Public News