بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کے اقتصادی اقدامات سے مطمئن

بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کے اقتصادی اقدامات سے مطمئن
کیپشن: بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کے اقتصادی اقدامات سے مطمئن

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے اضافی فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔ بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے واضح کیا کہ پاکستان نے تمام اہداف کامیابی سے پورے کیے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بورڈ نے پاکستان کیلئے فنڈنگ سے اتفاق کیا،  پاکستان نے مطلوبہ اصلاحات پر پیشرفت کی اور تمام ضروری شرائط کو پورا کیا تھا۔جولی کوزیک کا یہ ردعمل بھارتی صحافی کے سوال کے جواب میں تھا۔

بھارتی صحافی نے الزام لگایا کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیلئے اس فنڈنگ کو استعمال کرسکتا ہے۔

جولی کوزیک نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف ایک باقاعدہ عمل کی پیروی کرتا ہے کہ ممالک ان پروگراموں کے تحت کیسے کام کر رہے ہیں،بورڈ چیک کرتا ہے کہ آیا ممالک اپنے اہداف کو پورا کر رہے ہیں،پروگرام میں مطلوبہ حفاظتی اقدامات شامل ہیں، پاکستان اور بھارت کے پرامن حل کی امید رکھتے ہیں۔

معاشی ماہرین نے کہا کہ  بھارت نے پاکستان کی اہم اقتصادی مدد تک رسائی کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے،بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات قابل مذمت ہیں، پاکستان کو ایک بلین ڈالر کی منظوری میں بھی رکاوٹ کی کوشش کی گئی جو ناکام رہی،بھارت کی جانب سے یہ اقدامات سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہیں۔

Watch Live Public News