منی لانڈرنگ کیس:لاہور ہائیکورٹ نےشہزاد اکبر کی درخواست خارج کر دی

منی لانڈرنگ کیس:لاہور ہائیکورٹ نےشہزاد اکبر کی درخواست خارج کر دی
کیپشن: منی لانڈرنگ کیس:لاہور ہائیکورٹ نےشہزاد اکبر کی درخواست خارج کر دی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے مرزا شہزاد اکبر کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر نے اپنے وکیل ہاورن الیاس کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست دائر کی تھی، جس میں انہوں نے شریف فیملی کی ایف آئی اے کورٹ سے بریت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔تاہم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کے دوران وکیل کی عدالت میں عدم پیشی پر درخواست کو خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ درخواست گزار کے وکیل کی مسلسل غیر حاضری کے باعث کیس کو آگے بڑھانا ممکن نہیں رہا، اس لیے اسے عدم پیروی پر خارج کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 2020 میں تحریک انصاف کی حکومت کے دوران شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ کیس کی طویل کارروائی کے بعد ٹرائل کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بری کر دیا تھا۔

Watch Live Public News