کراچی؛ بیوٹی پارلر میں خاتون کے قتل کا معاملہ، اہم انکشاف سامنے آگیا

کراچی؛ بیوٹی پارلر میں خاتون کے قتل کا معاملہ، اہم انکشاف سامنے آگیا

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاون مومن آباد میں بیوٹی پارلر سے خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ، تفیشی پولیس قتل کی واردات کا مرکزی ملزم گرفتار نہ کر سکی ۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات  کا مرکزی ملزم شاہ ویر  مانسہرہ میں مفرور ہے ،17 مئی کی شب صائمہ نامی خاتون کی گردن کٹی اور جلی ہوئی لاش ملی تھی ۔

فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے ،جو مانسہرہ فرار ہوگیا ،ملزم شاہ ویر نے قتل کی واردات سے 6 روز قبل صائمہ سے شادی کی تھی ، ملزم اور مقتولہ میں شادی سے قبل دوستی تھی جو دو سے تین ماہ پرانی تھی  ،

تفتیشی حکام مزید کہنا تھا کہ ملزم شاہ ویر نے مقتولہ صائمہ کا بیوٹی پارلر بنوانے میں بھی مدد کی تھی۔

گزشتہ ہفتے پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ ملزم نے قتل کے بعد لاش کو آگ بھی لگادی، مقتولہ صائمہ بیوٹی پارلر چلاتی تھی شوہر نے بیوٹی پارلر میں ہی قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

Watch Live Public News