پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹ نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹ نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹ نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستانی ایتھلیٹ مسعود خان نے پشاور سے اسکردو تک 800 کلومیٹر سے زائد طویل فاصلہ نان اسٹاپ دوڑ کر عبور کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسعود خان نے یہ غیر معمولی کارنامہ قراقرم ہائی وے کے دشوار گزار پہاڑی راستوں اور گلگت بلتستان کی وادیوں سے گزرتے ہوئے انجام دیا۔پاکستانی ایتھلیٹ نے بتایا کہ انہوں نے مجموعی طور پر 810 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 9 دن میں مکمل کیا، جو ان کے مطابق اپنی نوعیت کا منفرد اور تاریخ ساز ریکارڈ ہے۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے ذریعے انہوں نے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے، اور 800 کلومیٹر کا ہدف حاصل کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

Watch Live Public News