(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے اس دوران 11 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے متعدد انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کیں ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، چھپے خوارج کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، اسیکیورٹی فورسز ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔