ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے صدر میں کوہاٹ روڈ میں آج صبح تقریباً آٹھ بجے فتنہ الخوارج کے خوارجین نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پے حملے کی ناکام کوشش کی۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خوارجین نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرکے گیٹ پے خود کُش دھماکہ کیا -خود کُش دھماکے کے بعد دو خوارجین نے ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی جن کو مار دیا گیا۔تینوں حملہ آور جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کی آواز رک گئی ہے۔حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے تین اہل کار شہید ہوئے جبکہ دو زخمی ہیں ۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے۔