دنیا کے سب سے زیادہ مقروض ممالک کی فہرست جاری

دنیا کے سب سے زیادہ مقروض ممالک کی فہرست جاری
کیپشن: دنیا کے سب سے زیادہ مقروض ممالک کی فہرست جاری

ویب ڈیسک: عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرض دار ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں مجموعی قومی قرض، جی ڈی پی کے مقابلے میں قرض کا تناسب اور پبلک و حکومتی قرض دونوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

سب سے زیادہ قرض کے بوجھ تلے ممالک

رپورٹ کے مطابق، 2025 میں بھی جاپان سب سے زیادہ قرض کے بوجھ تلے رہنے والا ملک رہے گا، جہاں قرض کا حجم جی ڈی پی کے 242 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جاپان کے بعد دیگر مقروض ممالک میں امریکہ، فرانس، اٹلی، مالدیپ، سنگاپور، سوڈان اور یونان بھی شامل ہیں، جو ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں ہیں۔

پاکستان کی صورتحال

غیرملکی میڈیا کے مطابق، 2025 کی فہرست میں ایک اہم بات یہ ہے کہ پاکستان اس سال دنیا کے سب سے زیادہ قرض دار ممالک کی صف میں شامل نہیں ہے، جو ایک مثبت پہلو قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News