حزب اللّٰہ نے بیروت میں کمانڈر ہیثم علی طبطبائی کی شہادت کی تصدیق کر دی

حزب اللّٰہ نے بیروت میں کمانڈر ہیثم علی طبطبائی کی شہادت کی تصدیق کر دی
کیپشن: حزب اللّٰہ نے بیروت میں کمانڈر ہیثم علی طبطبائی کی شہادت کی تصدیق کر دی

ویب ڈیسک: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللّٰہ کے کمانڈر ہیثم علی طبطبائی اور ان کے پانچ ساتھیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، حزب اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کمانڈر طبطبائی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔ اس حملے میں ان کے پانچ ساتھی بھی شہید ہو گئے۔

حزب اللّٰہ کے سینیئر رہنما محمد محمد قمتی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے اپنی حد عبور کر لی ہے، اور جوابی کارروائی کے لیے غور و فکر کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

لبنان کی وزارت صحت نے بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 28 شہری زخمی ہوئے ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Watch Live Public News