لاہور ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبرڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبرڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرلی
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبرڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرلی

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ نے دلائل دیے۔ عدالت نے جوئے ایپ پرموشن کیس میں سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔

Watch Live Public News