بیگم خالدہ ضیاء کی طبعیت ناساز، ڈھاکہ کے اسپتال میں داخل

بیگم خالدہ ضیاء کی طبعیت ناساز، ڈھاکہ کے اسپتال میں داخل
کیپشن: بیگم خالدہ ضیاء کی طبعیت ناساز، ڈھاکہ کے اسپتال میں داخل

ویب ڈیسک: بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کی طبعیت خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں ڈھاکہ کے ایک اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

  بیگم خالدہ ضیاء کے ذاتی معالج اور میڈیکل ٹیم کے رکن پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں داخلے کا فیصلہ خالدہ ضیاء کے علاج کے لیے تشکیل شدہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر کیا گیا۔ پروفیسر زاہد حسین نے مزید کہا کہ خالدہ ضیاء کو مختلف اہم ٹیسٹوں کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، اور ان ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ اگلے مراحل کا فیصلہ کرے گا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق، خالدہ ضیاء گزشتہ کئی برسوں سے مختلف پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہیں جن میں گٹھیا (آرتھرائٹس)، ذیابیطس،گردوں کے مسائل، پھیپھڑوں کی تکالیف اور آنکھوں کے امراض شامل ہیں۔

Watch Live Public News