ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات میں ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی بھرپور تعریف کی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے 18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے، جو 27 نومبر 2025ء کو اپنی ملازمت کی مدت پوری کریں گے۔ آئین میں 27ویں ترمیم کے بعد ان کے بعد کسی نئے CJCSC کی نامزدگی نہیں کی جائے گی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کے پیشرو جنرل محمد شریف تھے، جنہیں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1 مارچ 1976ء کوCJCSC کے طور پر مقرر کیا تھا۔ اس کے بعد ایڈمرل محمد شریف اورایڈمرل افتخار احمد سروہی نیوی سے، جبکہ ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان پاکستان ایئر فورس (PAF) سے CJCSC کے عہدے پر فائز ہوئے۔