گیس کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ؟ اوگرا کا نیا بیان سامنے آگیا

 گیس کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ؟ اوگرا کا نیا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک:اوگرااعلامیہ میں گیس کی قیمتوں میں کمی کےدعوے کی حقیقت سامنےآگئی، اوگرانےمجموعی طور پرگیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافےکی منظوری دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اوگرانےگیس کی قیمتوں میں7.14 فیصدتک اضافے کی اجازت دے دی، اوگرانے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

سوئی سدرن کےلیے گیس118 روپے47پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنےکی منظوری ، سوئی سدرن کے لیےگیس کی قیمت میں یہ اضافہ7.14 فیصد بنتا ہے۔

سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمتوں میں4.89 فیصداضافے کی منظوری ، سوئی ناردرن کے لیےیہ اضافہ86 روپے30 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے، سوئی سدرن کے لئےگیس کی قیمت 1777روپے02پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوہوجائےگی۔

سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمت 1852روپے80پیسےفی ایم ایم بی ٹی یوہوجائےگی، اوگرانےسابقہ شارٹ فال میں گیس کمپنیوں کےلیے60ارب88کروڑروپے ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دی۔

اس سےقبل اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں اوسط8 فیصد تک کمی کادعوی کیا تھا، اوگرانےگیس کی قیمتوں میں کمی کے دعوے پرمیڈیا کواعلامیہ جاری کیاتھا۔ 

Watch Live Public News