اداکارہ بینش راجہ کو شادی کے 4 ماہ بعد طلاق ؟

اداکارہ بینش راجہ کو شادی کے 4 ماہ بعد طلاق ؟
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ بینش راجہ کی طلاق سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ بینش راجہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس پر ڈائورس لکھا ہوا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بیشک عورت کو مرد کی پسلی سے پیدا کیا گیا ہے اور یہی اس کی خوبصورتی کا راز اور اس کی طرف کشش کا راز ہے۔
بینش راجہ نے لکھا کہ عورت اگر کوئی غلطی کرے تو اسے اس انداز سے نہ جھڑکیں جس میں نرمی نہ ہو بلکہ اس کی غلطی کو سیدھا کرنے کی کوشش کریں۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایک اور ضروری بات یہ کہ جو عورت غلطی کرے اسے اسکی کی گئی غلطی کے ساتھ نہ چھوڑیں کیونکہ ایسا کرنے سے وہ کبھی ٹھیک نہیں کرے گی خود کو بلکہ مغرور ہو جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔