پاکستان کا غوری میزائل سسٹم کی ٹریننگ ، لانچنگ کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر

پاکستان کا غوری میزائل سسٹم کی ٹریننگ ، لانچنگ کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے غوری میزائل سسٹم کی ٹریننگ اور لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غوری میزائل سسٹم کی لانچنگ کامقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا، غوری میزائل سسٹم کی لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ غوری میزائل سسٹم کی کامیاب لانچنگ پرصدر، وزیراعظم نے مبارکباد دی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے میزائل سسٹم کی لانچ پر فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔