نگران وزیر اعلی پنجاب کی نو مئی کے تمام کیسوں کا جیل ٹرائل کرنے کی منظوری

نگران وزیر اعلی پنجاب کی نو مئی کے تمام کیسوں کا جیل ٹرائل کرنے کی منظوری
لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب نے نو مئی کے تمام کیسوں کا جیل ٹرائل کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کو سمری بھجوائی تھی۔سمری میں کہا گیا کہ مختلف اضلاع میں نو مئی کے 35 کیسز درج کئے گئے تھے، مقدمات لاہور، روالپنڈی،اٹک، سرگودھا اور فیصل آباد میں درج کئےگئے تھے۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالتیں جیل ٹرائل کریں گی۔ سمری کے مطابق لاہور میں ایف آئی آر نمبر 97-109-103- 108- 1283-366-1070-852-367-1570-1280 شامل ہیں، فیصل آباد میں ایف آئی آر نمبر 1277- 835 کیس کا جیل ٹرائل کیا جائے گا ، اٹک میں ایف آئی آر نمبر250 کا جیل ٹرائل کیا جائے گا۔ راولپنڈی میں ایف آئی آر نمبر 836- 947- 744- 948- 940-2076-914-563-397-759- کا جیل ٹرائل کیا جائے گا۔ جیل ٹرائل کی منظوری سیکشن 21کی ذیلی شق ٹو بی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کے تحت دی گئی ہے، شق کے تحت مجرم، گواہ اور پراسیکویشن کا تحفظ ہوتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔