بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے قانونی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے قانونی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
کیپشن: عمران خان کے وکلاء کو جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لئے قانونی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔اڈیالہ جیل پہنچنے والی قانونی ٹیم میں سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین و دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی کو جیل سے عدالت لانے کا حکم ہی وکلاء ملاقات کے لیے تھا۔ حل یہ نکالا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات جیل میں ہی کرا دی جائے۔ ملاقات کرانے سے متعلق فریقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی سے 3 بجے جیل ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میری درخواست پر بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا حکم دیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ حکومت پہلے ملاقات کے لیئے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

Watch Live Public News