بشریٰ بی بی سے متعلق سینیٹر فیصل واؤڈا کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

بشریٰ بی بی سے متعلق سینیٹر فیصل واؤڈا کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

ویب ڈیسک: بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی پر سینیٹر فیصل واؤڈا نے ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی آج رہا ہوجائیں گی، وہ رہا ہو گئیں، بشریٰ بی بی پر کوئی کیس بھی نہیں بنا,وی آئی پی طریقے سے گاڑیاں بھی جیل کے اندر جانے دیں۔

رہائی کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالا جیل کے گیٹ نمبر 5 سے روانہ ہوئیں اور کچھ دیر بعد وہ بنی گالہ رہائش گاہ پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ آج بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی تھی,اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کیے جس کے بعد جیل انتظامیہ نے قانونی کارروائی مکمل کر کے بشریٰ بی بی کو رہا کر دیا۔

رہائی کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے روانہ ہوئیں اور کچھ دیر بعد وہ اپنی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچ گئیں,اس موقع پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سکیورٹی تعینات کی گئی تھی۔

Watch Live Public News