ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی لاہور میں تنظیم سازی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ارشد خان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری لاہور مقرر کردیا۔ صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کیلئے 3 نائب صدور کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سردار شبیر کو نائب صدر لاہور مقرر کردیا۔ فاروق خان کو بھی نائب صدر پی ٹی آئی لاہور مقرر کردیا گیا۔ رانا غضنفر کو بھی نائب صدر پی ٹی آئی لاہور مقرر کردیا گیا۔
صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
پی ٹی آئی لاہور نے راوی ٹاؤن کی تنظیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ آصف بھنڈر کو صدر پی ٹی آئی راوی ٹاؤن مقرر کردیا گیا۔ حاجی امتیاز کو جنرل سیکرٹری راوی ٹاؤن مقرر کردیا گیا۔ حافظ شاہد کو سیکرٹری انفارمیشن مقرر کردیا گیا۔
صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راوی ٹاؤن کی مقرر کردہ تنظیم 18 رکنی باڈی منتخب کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے عبدالکریم خان کو سینئر نائب صدر لاہور مقرر کردیا۔ سعید احند زندھو کو بھی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی لاہور مقرر کردیا گیا۔ احمر رشید بھٹی کو بھی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی لاہور مقرر کردیا گیا۔
صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔