مولانا فضل الرحمان کے حکم پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا، ترجمان جے یو آئی

مولانا فضل الرحمان کے حکم پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا، ترجمان جے یو آئی

(ویب ڈیسک ) ترجمان جے یو آئی   اسلم غوری کا کہنا ہے کہ  جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا ۔

اسلم غوری کا کہنا ہے کہ  قوم اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لائے کہ آئین میں اسلامی دفعات کو مزید تحفظ ملا ۔مساجد مدارس میں نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے ۔ آئمہ و خطباء حضرات سود کی حرمت بارے عوام کو آگاہی دیں۔

ترجمان جے یو آئی  نے کہا کہ   آئین میں اسلام اور جمہوریت کے دفاع کے حوالے سے جے یو آئی کردار کو اجاگر کیا جائے ۔ جے یو آئی اسلام اور جمہوریت کے دفاع کوفریضہ سمجھ کر میدان عمل میں موجود ہے ۔

Watch Live Public News