رہائی کے بعد بشریٰ بی بی لاہور کی بجائے کہاں پہنچ گئیں؟

رہائی کے بعد بشریٰ بی بی لاہور کی بجائے کہاں پہنچ گئیں؟

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کا لاہور آنے کا پلان تبدیل،بشری بی بی لاہور آنے کی بجائے پشاور پہنچ گئیں۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور وزیراعلیٰ ہاوس پہنچ گئیں ہیں، بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہاوس کی انیکسی میں قیام کریں گی، وہ روٹین کا معائنہ بھی کرائیں گی۔

 ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈرشپ نے بشری بی بی کو پشاور جانے کے لیے قائل کیا، پی ٹی آئی لیڈرشپ نے بشری بی بی کو لاہور جانے پر تحفظات سے آگاہ کیا،پی ٹی آئی رہنماوں کے قائل کرنے پر بشری بی بی پشاور روانہ ہوئیں۔

بانی چیئرمین نے سلمان اکرم راجہ کے ذریعے بشری بی بی کو لاہور کی بجائے پشاور جانے کا پیغام بھجوایا،بشری بی بی پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قیام اختیار کریں گی،عمرایوب، شفا یوسفزئی اور نادیہ خٹک بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔ 

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بشری بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم پشاور میں ہو گا،توشہ خانہ ٹو  کیس میں ضمانت کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہاکیا گیا۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی مجموعی طور  پر 9 ماہ سے جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی، سزا کا فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی نے خود جیل میں آکر گرفتاری دی تھی۔

Watch Live Public News