ویب ڈیسک:بشری بی بی کے پشاور روانگی کا معاملہ، مرکزی قیادت نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس،ارکان کا کہناتھا کہ بشری بی بی کا خیبرپختونخوا آنا خوش آئند لیکن خوف کی وجہ سے ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق کمیٹی ارکان کا اپنے موقف میں کہناتھاکہ گرفتاری کے خوف سے پنجاب کی بجائے کے پی کے جانا بزدلی کی نشانی ہے،پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے بشری بی بی کے پشاور جانے پر تشویش کا اظہار کیا،عمر ایوب خان اور شبلی فراز نے فیصلے کا ذمہ دار علی امین گنڈاپور کو قرار دیا۔
ممبران نے کہا کہ بشری بی بی کے پشاور جانے کا فیصلہ بغیر مشاورت کے ہوا،بانی کی سخت ہدایات تھی کہ بشری بی بی لاہور جائیں، سیاسی کمیٹی نے معاملے کو بانی پی ٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع ابلاغ مطابق یہ خبر بھی گردش کررہی ہے کہ علی امین گنڈاپور سے پوچھیں یہ انکا فیصلہ ہے؟عمر ایوب خان نے خود کو معاملے سے الگ کر لیا،عمر ایوب اور شبلی فراز خوف کو ایسے فیصلے سے الگ نہیں کر سکتے ۔