نیب آفس حملہ کیس: مریم نواز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

نیب آفس حملہ کیس: مریم نواز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: نیب آفس حملہ کیس: مریم نواز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مریم نواز پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف اخراج رپورٹ منظور کرلی گئی۔ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رپورٹ منظور کر لی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف نیب آفس پر پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ 

مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر عدالت میں پی   ہوا۔ عدالت نے مدعی سے استفسار کیا کہ آپکو کوئی اعتراض ہے اخراج رپورٹ سے۔ مدعی مقدمہ نے عدالت نے روبرو بیان دیا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ایس پی معظم علی ٫ ڈی ایس پی ذوالفقار علی بٹ٫ ڈی ایس پی محمد خان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس افسران نے بطور گواہ اور تفتیشی مقدمہ میں بیان ریکارڈ کرایا ۔

گواہوں کے بیانات میں کہا گیا کہ مریم نواز اور دیگر کیخلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے۔پولیس افسران نے عدالت کے روبرو کہا کہ ملزمان کیخلاف ٹرائل کیلئے شواہد موجود نہیں۔ 

پولیس نے ملزمان کے خلاف 2020 میں تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد اصغر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔ مقدمہ میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر نامزد ہیں۔ مقدمہ میں کیپٹن ریٹائرڈ  صفدر، بلال یاسمین سمیت  دیگر لیگی رہنما نامزد ہیں۔ 

ملزمان نے مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پولیس پر پتھراؤ کیا تھا۔ نیب نے رائیونڈ اراضی کیس میں مریم نواز کو طلب کر رکھا تھا۔

Watch Live Public News