ویب ڈیسک: تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت قرار دیدیا گیا۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعت قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔
وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ پنجاب حکومت نے بھی ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارشات پیش کی تھیں۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی رپورٹ وزرات قانون کو بھجوائی جائے گی، وزرات قانون ریفرنس تیار کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ٹھوس وجوہات موجود ہیں کہ ٹی ایل پی کے تانے بانے دہشتگردی سے ملتے ہیں۔