(ویب ڈیسک ) ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پرپابندی کیلئےسپریم کورٹ میں ریفرنس دائرنہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرایع وزارت داخلہ کے مطابق انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی کیلئے سپریم کورٹ سےفیصلہ درکار نہیں ہوتا،تحریک لبیک پاکستان پر پابندی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی آرٹیکل 17 کےتحت نہیں لگائی گئی۔