ویب ڈیسک: وفاقی بیوروکریسی میں اعلی سطح تقرر و تبادلے، وزیر اعظم نے انجنئیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم نے حامد علی منصور کی بطور سی ای او انجنئیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ تقرری کی منظوری دے دی۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حامد علی منصور کو تین سالہ مدت کے لئے ایم پی - ون سکیل کے تحت تعینات کیا جائے گا۔
خیبرپختونخواہ میں بطور لیکچرر تعینات فہیم اللہ کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔
فہیم اللہ کو بی آئی ایس پی خیبرپختونخواہ میں تین سال کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا جائے گا۔
گریڈ 20 کے محمد اسماعیل اقبال کو او ایس ڈی کر دیا گیا ، وزیر اعظم آفس میں تعینات محمد ایاز کی ڈپیوٹیشن کی بنیاد پر تعیناتی کی مدت میں ایک سالہ توسیع کی منظوری دی گئی۔
گریڈ 18 کے رستم خان کو وزارت پیٹرولیم میں سیکشن آفیسر تعینات کر دیا گیا۔