چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک  کارگو جہاز لانچ کردیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک  کارگو جہاز لانچ کردیا

(ویب ڈیسک ) چین  نے سب سے بڑا الیکٹرک کارگو جہاز وسطی چین کے صوبہ ہوبئی میں لانچ کر دیا   ہے ،جو روایتی ایندھن کے بجائے لیتھیئم بیٹریوں پر چلتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کا سب سے بڑا مکمل طور پر  الیکٹرک بلک کیریئر "Gezhouba" جمعرات کے روز وسطی چین کے صوبہ ہوبئی کے شہر ایچانگ میں لانچ کیا گیا، جو ملک کی گرین اور سمارٹ شپنگ انڈسٹری میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ جہاز 130 میٹر لمبا ہے اور 13,000 ٹن سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے 12 لیتھیم بیٹری یونٹس سے طاقت فراہم کی جاتی ہے، جن کی مجموعی توانائی گنجائش 24,000 کلو واٹ آور (kWh) ہے۔

جہاز تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق، اس میں بیٹری کو تیزی سے تبدیل کرنے کی سہولت موجود ہے اور یہ ایک چارج پر 500 کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ الیکٹرک جہاز سالانہ 617 ٹن ایندھن کی بچت کرے گا جبکہ کاربن کے اخراج کو  سالانہ 2 ہزار ٹن تک کم کرے گا۔

Watch Live Public News