ایران کیساتھ تعاون پر امریکی پابندیوں کی دھمکی، چین کا دوٹوک ردِعمل

ایران کیساتھ تعاون پر امریکی پابندیوں کی دھمکی، چین کا دوٹوک ردِعمل
کیپشن: ایران کیساتھ تعاون پر امریکی پابندیوں کی دھمکی، چین کا دوٹوک ردِعمل

ویب ڈیسک: چین نے ایران کے ساتھ تعاون پر ممکنہ امریکی پابندیوں کی دھمکی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کا تہران کے ساتھ تعاون بین الاقوامی قانون کے دائرے میں ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ چین خطے کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لن جیان نے کہا کہ پابندیاں اور دباؤ ڈالنے کے حربے مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوتے، تمام فریقوں کو سمجھ داری اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ صورتِ حال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گا۔

Watch Live Public News