چیچہ وطنی میں نان سٹاپ واراتیں، شہری موٹرسائیکل،نقدی،موبائل فون سے محروم

 چیچہ وطنی میں نان سٹاپ واراتیں، شہری موٹرسائیکل،نقدی،موبائل فون سے محروم

ویب ڈیسک: چیچہ وطنی میں ڈکیتی کی وارداتوں  میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا، موٹر سائیکل سوار  2 ملزمان نے شہریوں کا جینا محال بنا دیا۔ 

ڈکیت ملزمان چیچہ وطنی کے تھانہ سٹی کی حدود غفور ٹاون میں شہری سے موبائل فون اور نقدی 7000 روپے چھین کر فرار  ہوگئے۔

چیچہ وطنی تھانہ صدر کی حدود 110 /12 ایل میں شہری سے ڈاکو 130000 روپے لوٹ کر فرار، چیچہ وطنی تھانہ سٹی کی حدود دستگیر پارک سے ڈکیت 125 موٹر سائیکل اور 25000 روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

اس کے علاوہ چیچہ وطنی تھانہ سٹی کی حدود حیات آباد سے شہری سے موبائل اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا۔

شہریوں نےRPOساہیوال اورDPO ساہیوال سے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کر دی۔ 


 

Watch Live Public News