اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات، مسلح ملزمان3شہریوں سے موبائل فون ، نقدی لوٹ کر فرار

اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات، مسلح ملزمان3شہریوں سے موبائل فون ، نقدی لوٹ کر فرار

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں  مسلح ملزمان3شہریوں سے موبائل فون  اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکٹر ایف سکس ون میں ڈکیتی کی واردات ہوئی،مسلح ملزمان تین شہریوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں مسلح ملزمان کو گلی میں بیٹھے نوجوانوں کے ساتھ واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ملزمان مزاحمت کرنے پر ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے بھی دیکھائی دے رہا ہے۔

Watch Live Public News