کراچی : ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 62 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی : ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 62 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

(ویب ڈیسک)   کراچی  میں  جیل چورنگی کے قریب ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو 62 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کی فائرنگ سے فلٹر پلانٹ میں کام کرنے والا راہگیر 25 سال کا وقار احمد دم توڑ گیا ۔

پولیس کے مطابق شہری کلفٹن میں نجی بینک سے رقم نکال کر گاڑی کی پیمنٹ ادا کرنے جیل چورنگی کار شوروم پہنچے تھے ۔موٹر سائیکل سوار ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔

 آئی جی سندھ کا نوٹس: 

کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر ڈاکو شہری سے 62 لاکھ روپے لوٹ کر فرار، دوران واردات ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک راہگیر کی ہلاکت کے واقعے پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو  نے نوٹس لے لیا۔آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے فوری اقدامات کا بھی حکم دیا۔

Watch Live Public News