چنیوٹ: جوتا چوری کرتے نوجوان کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

چنیوٹ: جوتا چوری کرتے نوجوان کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی
کیپشن: چنیوٹ: جوتا چوری کرتے نوجوان کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

ویب ڈیسک: چنیوٹ میں جوتوں کی دکان پر نوجوان کے جوتے چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ 

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے جوتے کو بہت چالاکی سے اپنی چادر میں چھپالیا اور دکان سے نکل جانے میں بھی کامیاب ہوگیا۔ 

دکاندار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ یہ پہلی واردات نہیں۔ کافی عرصے سے چور کو قابو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ 

جوتا چوری کرنے کی واردات تھانہ سٹی کے علاقے جھمرہ چوک میں پیش آئی۔

Watch Live Public News