(ویب ڈیسک) تاجر میر رضا کیس کی اب تک کی سب سے اہم سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
گلستان جوہر بلاک ون سے نوجوان تاجر میر رضا کی لاش ملنے کا معاملہ، ہائی پروفائل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔اب تک کی سب سے اہم سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
فوٹیج میں میر رضا کو دکان کا دروازہ کھل کر داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج میں دیکھا جا کستا ہے کہ اندر داخل ہوتے ہی میر رضا دراز کھول کر پستول باہر نکالتا ہے،پستول کالے کلر کے ہوسٹل میں موجود ہوتا ہے۔
فوٹیج کے مطابق میر رضا دکان سے اپنے ہاتھ میں ہولسٹر پکڑے باہر نکلتا ہے اور باہر کھڑی گاڑی کا دروازہ کھول کر پستول رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ کرائم سین پر پولیس کو ہولسٹر مل گیا تھا ،تا حال پولیس کو کرائم سین سے پستول یا خول نہ مل سکا۔
پولیس کی جانب سے کیس پر تحقیقاتی کمیٹی بنائے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔