سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری
کراچی ( پبلک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار۔ نوٹیفکیشن جاری۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے مطابق سی کیٹگری ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کے لیے خصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا۔ ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عارضی سفری پابندیوں میں31 اکتوبرتک توسیع کر دی گئی۔ نوٹیفیکشن کے مطابق کیٹگری سی میں ایران، عراق، ایتھوپیا ،تھائی لینڈ ساؤتھ افریقہ سمیت 12ممالک شامل ہیں۔ کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ مسافروں کو پاکستان پہنچے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہوگا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔