ویب ڈیسک: بھارت جوہری امور میں لاپرواہی کا شکار، مودی حکومت جوہری مواد کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے میں مصروف۔
یورینیم چوری، اسمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال ہے۔ یہ سب بھارتی سیکیورٹی کی ناکامی اور مودی کی نااہلی اور غفلت کو بے نقاب کرتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا مشرقی جھارکھنڈ ریاست میں تین سرکاری کانوں سے نکلنے والے تابکاری فضلے کو صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دے چکا ہے۔ انتہاپسند مودی کا جوہری جنون عوام کی صحت اور زندگیوں کو تابکاری کے سنگین خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔
جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر کو جوہری ہتھیاروں سے جوڑنا مودی حکومت کے سیاسی ہتھکنڈوں اور غیر ذمہ داری کا واضح ثبوت ہے۔ مودی حکومت کا جوہری ایجنڈا خطہ میں کشیدگی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔