آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان کی لمبی چھلانگ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان کی لمبی چھلانگ
کیپشن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان کی لمبی چھلانگ

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری۔ بیٹرز میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 31 درجے بہتری کے بعد 24 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ 

بابر اعظم 9 درجے تنزلی کے بعد 35 ویں نمبرپر چلے گئے۔ سری لنکا کے چریتھ اسالانکا 6 درجہ بہتری کے بعد 49 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ صائم ایوب 8 درجہ تنزلی کے بعد 55 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹونٹی باؤلرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان کے ابرار احمد 12 درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر قابض ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن 6 درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

افغانستان کے راشد خان 1 درجہ بہتری کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔ سفیان مقیم 3 درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ شاہین آفریدی 2 درجہ بہتری کے بعد 25ویں ، حارث رؤف 9 درجہ بہتری کے بعد 28 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان کے صائم ایوب کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔ سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کی ایک درجہ ترقی، ساتویں پوزیشن پر آگئے۔ افغانستان کے راشد خان 5 درجے بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے۔ فہیم اشرف 12 درجے بہتری کے بعد 39 ویں نمبر پر آگئے۔

Watch Live Public News